۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
احمد جاوید

حوزہ/ معاشرے کے تہذیبی اور اخلاقی بگاڑ کی وجہ فرقہ فرقہ کرنے والے اسی سوچ کے حامل لوگ ہیں، اللہ ان لوگوں کے شر اور فتنہ سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف مذہبی سکالر احمد جاوید کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف پاکستان کے شیعہ عالم دین علامہ عباس وزیری نے سخت مذمت کی ہے۔

علامہ عباس وزیری نے احمد جاوید کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے جس شخص کو اسلام کے ایک فرقہ مکتب تشیع کی فقہ و تاریخ اور تہذیب کا علم نہیں پتہ وہ پورے عالم اسلام اور دنیا کی تاریخ اور اس سے بڑھ کر الہیات پر گفتگو کس منہ سے کرتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تہذیبی اور اخلاقی بگاڑ کی وجہ فرقہ فرقہ کرنے والے اسی سوچ کے حامل لوگ ہیں، اللہ ان لوگوں کے شر اور فتنہ سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر حالیہ ویڈیو میں احمد جاوید نے شیعہ اور ایران کی نسبت اپنی گفتگو میں ایران کو اسرائیل سے بھی بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔احمد جاوید نے کہا کہ ایران ، نظام ولایت فقیہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شیعہ بنانے کی سازش کررہا ہے۔ان کے بقول غزہ میں حماس جیتے یا ہارے، اہلسنت ھار گئے ہیں اور ایران جیت گیا ہے۔

یاد رہے احمد جاوید، پاکستان کے معروف مذہبی فلاسفر، ادیب اور شاعر ہیں مگروہ اپنے شاعرانہ کلام میں مولا علی علیہ السلام کے صحابی جناب مالک اشتر کی گستاخی کے بھی مرتکب ہوچکے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .